85

تحریک انصاف کے MPA کیخلاف مقدمہ درج

پشاور میں تحریک انصاف کے ایم پی اے آصف خان کے 5 ساتھیوں کے خلاف کار سرکار میں مداخلت پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔
تھانہ خزانہ میں چند روز قبل پی ٹی آئی کے ایم پی اے آصف خان اور ایس ایچ او اعجاز خان کے درمیان تکرار ہوئی تھی۔
پولیس کے مطابق ایم پی اے کے 5 ساتھیوں نے اقدام قتل کے ملزم کی گرفتاری کے موقع پر کار سرکار میں مداخلت اور مزاحمت کی۔
اس دوران اشتہاری ملزم فرار ہوگیا جس پر 5 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں