57

جنوبی وزیرستان: سٹی تھانہ اور چیک پوسٹ پر دہشت گرد حملے ناکام

خیبر پختون خوا کے ضلع جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں نے چیک پوسٹ پر حملہ کر دیا جس کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد مارا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق سٹی تھانہ وانا اور باغیچہ چیک پوسٹ پر 50 سے زائد دہشت گردوں نے گزشتہ رات حملہ کیا تھا۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ جھڑپ میں ایک دہشت گرد مارا گیا، جس کی لاش پولیس نے تحویل میں لے لی ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ حملے میں ایک اہلکار زخمی ہوا ہے۔
ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ پولیس اور ایف سی کی جوابی کارروائی کے بعد دہشت گرد فرار ہو گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں