پاکستان کے کرکٹر شرجیل خان نے سرفراز احمد کو 4 سال بعد ٹیسٹ ٹیم میں شامل ہونے پر مبارک باد دی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں شرجیل خان نے کہا کہ سرفراز احمد بھائی آپ کو ٹیم میں واپسی بہت بہت مبارک ہو۔
شرجیل خان نے سرفراز احمد کی کامیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔
واضح رہے کہ قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کی ٹیم میں تقریباً چار سال بعد واپسی ہوئی ہے۔
سرفراز احمد نے آخری مرتبہ جنوبی افریفا کے خلاف 2019 میں ٹیسٹ میچ کھیلا تھا۔
پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کی جگہ سرفراز احمد کو ٹیم شامل کیا گیا ہے۔
79