کراچی میں نئے سال کے حوالے سے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کا جاری ہونے والا نوٹیفکیشن واپس لے لیا گیا۔
صوبائی وزیر شرجیل میمن نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ کراچی میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی نہیں۔
شرجیل میمن نے اپنے پیغام میں عوام سے درخواست کی کہ نئے سال کا جشن منائیں پر ہوائی فائرنگ، سڑکوں کو بلاک اور ون وہیلنگ نہ کریں۔
صوبائی وزیر نے اپنے پیغام میں کہا کہ عوام کی سیکیورٹی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
84