90

کراچی ٹیسٹ کا دوسرا دن، نیوزی لینڈ 309 رنز 6 کھلاڑی آؤٹ سے کھیل کا آغاز کریگی

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز مہمان ٹیم اپنی پہلی اننگز 309 رنز 6 کھلاڑی آؤٹ سے آگے بڑھائے گی۔
گزشتہ روز ٹیسٹ کے پہلے دن کے کھیل میں کیوی اوپنرز ٹام لیتھم اور ڈیون کونوے کے پر اعتماد آغاز کے بعد آخری سیشن میں پاکستان کی جانب سے سلمان آغا اور پیسر نسیم شاہ نے عمدہ بولنگ کی۔
پاکستانی بولروں نے کھیل کے آخری سیشن میں 45 رنز پر 5 وکٹ حاصل کرکے ٹیم کو بہتر پوزیشن میں پہنچا دیا ہے جبکہ ایک موقع پر مہمان ٹیم کا 234 رنز ایک کھلاڑی آؤٹ تھا۔
سلمان آغا نے پہلی وکٹ حاصل کرنے کے بعد اپنی آف اسپن سے مزید دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پہلے دن پچ سے بولروں کو زیادہ مدد نہیں ملی، قومی بولرز دن کے پہلے دو سیشن میں آزمائش پر پورا نہیں اترسکے۔
لنچ پر مہمان ٹیم کا اسکور بغیر کسی نقصان کے 119 رنز تھا، وقفے کے بعد پاکستان کو پہلی کامیابی 134 رنز پر ملی جبکہ چائے کے وقفے پر اسکور ایک وکٹ پر 226 رنز تھا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں