127

بجلی کی بچت کے لئے شادی ہال رات 10 بجے جبکہ مارکیٹیں ساڑھے 8 بجے بند کرنے کا اعلان

بجلی کی بچت کے لئے وفاقی حکومت نے ملک کے تمام شادی ہال رات 10 بجے جبکہ مارکیٹیں ساڑھے 8 بجے بند کرنے کا اعلان کردیا۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد وزراء نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا کہ تمام سرکاری اداروں میں بجلی کے استعمال میں 30 فیصد کمی کی جائے گی۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ آج علامتی طور پر کابینہ کی میٹنگ میں کوئی لائٹ آن نہیں تھی۔

شادی ہال، ریسٹورنٹس اگر اس ٹائم پر چلیں تو 62 ارب روپے کی بچت ہوگی۔

ان کا کہنا ہے کہ صدر صاحب کو بھی بریفنگ دی ہے اور انہوں نے بھی سپورٹ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں