78

کرسٹیانو رونالڈو کی سعودی عرب میں مداحوں سے ملاقات

مشہور فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی عرب میں بھی اپنی روایت کو برقرار رکھا۔
سعودی کلب النصر کو باضابطہ طور پر جوائن کرنے کی تقریب کے دوران مرسول پارک اسٹیڈیم میں کرسٹیانو رونالڈو نے فٹبال پر اپنے دستخط کیے۔
کرسٹیانو رونالڈو نے اپنی دستخط شدہ فٹبال اسٹیڈیم میں موجود ایک بچی کو دی۔
سوشل میڈیا پر کرسٹیانو رونالڈو کے اس انداز کو صارفین بہت زیادہ پسند کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی کئی مرتبہ کرسٹیانو رونالڈو اپنے مداحوں کے ساتھ خوشگوار انداز میں مل چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں