89

دنیا کی پہلی ویمن کرکٹر کے مسجمے کی رونمائی کر دی گئی، بلینڈا کلارک دنیا کی پہلی ویمن کرکٹر ہیں، جن کا مسجمہ بنایا گیا ہے۔ آسٹریلوی میڈیا کے مطابق آسٹریلیا کی ویمن کرکٹر بلینڈا کلارک کا مجسمہ سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں سجا دیا گیا ہے۔ سڈنی کرکٹ گراؤنڈ کے احاطے میں معروف شخصیات کے مجسمے سجانے کی روایت ہے، بلینڈا کلارک کا مڈ وکٹ پر جاندار پل شاٹ کھیلتے ہوئے مسجمہ ممبرز گیٹ پر بنایا گیا ہے۔ بلینڈا کلارک کے مجسمے سے کچھ دور رچی بینو اور آسٹیو وا کے مجسمے ہیں، ان کے مجسمے کی رونمائی آسٹریلیا جنوبی افریقا ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کے آغاز سے پہلے ہوئی۔ دنیا کی پہلی ویمن کرکٹر کے مسجمے کی رونمائی کر دی گئی دنیا کی پہلی ویمن کرکٹر کے مسجمے کی رونمائی کر دی گئی میڈیا رپوٹس کے مطابق تقریب میں نیو ساؤتھ ویلز کے پریمیئر سابق اور موجودہ کرکٹرز نے شرکت کی، سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں مجموعی طور اب 12 مجسمے ہو گئے ہیں۔ اس موقع پر بلینڈا کلارک نے کہا کہ اہم شخصیات کے ساتھ اب میرا مجسمہ ہونا حیران کن ہے، شاندار مجسمہ بنایا گیا ہے اور اچھا یہ لگا کہ یہ ممبرز گیٹ پر موجود ہے۔ واضح رہے کہ بلینڈا کلارک نے 12سال آسٹریلوی ویمن کرکٹ ٹیم کی قیادت کی،ون ڈے کرکٹ میں ڈبل سنچری بنانے والی پہلی کرکٹر ہیں، انہوں نے15 ٹیسٹ اور 118ون ڈے میچز کھیلے۔

کراچی میں موجود نیوزی لینڈ کے کرکٹر ڈیرل مچل اور کمنٹیٹر کرس ہیرس پیٹ کی تکلیف میں مبتلا ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق کراچی ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم میں شامل ڈیرل مچل پیٹ خراب ہونے کے باعث آج اسٹیڈیم نہیں آئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کے سابق کرکٹر اور کمنٹیٹر کرس ہیرس بھی پیٹ کی تکلیف میں مبتلا ہیں اور وہ بھی کمنٹری کرنے نیشنل اسٹیڈیم نہیں آئے ہیں۔
واضح رہے کہ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز کا کھیل جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں