بٹگرام: ایس ایس جی آپریشن کے دوران چیئر لفٹ میں پھنسے دو بچوں کو ریسکیو کرلیا گیا ہے۔
بٹگرام میں چیئر لفٹ میں پھنسے دو بچوں کو سلنگ آپریشن میں ریسکیو کیا گیا ہے، دونوں بچوں کو بحفاظت زمین پر اتار لیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ جی او سی ایس ایس چیئر لفٹ میں پھنسے لوگوں کے لیے ہونے والے آرمی ریسکیو آپریشن کی قیادت خود کر رہے ہیں، ہیلی کاپٹر سے سلنگ ریسکیو آپشن کے علاوہ باقی آپشنز بھی دیکھےجا رہے ہیں، ہیلی کاپٹر کے قریب جانے سے لفٹ ہلنا شروع ہو جاتی ہے۔اوپر30 فٹ کی بلندی پر موجود ایک اور تار کی وجہ سے آپریشن میں مشکلات پیش آرہی ہیں، یہ بھی کوشش کی جا رہی ہے کہ ہیلی کاپٹر سے ہارنیس کے ذریعے پھنسے افراد کو نکالا جائے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کے ساتھ رات کی تاریکی میں آپریشن جاری رکھنے کے لیے بھی مختلف آپشنز زیرِغور ہیں۔