111

شاہین شاہ آفریدی دلہنیا انشا آفریدی کو گھر لے آئے، تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی دلہنیا انشا آفریدی کو گھر لے آئے، انشا کی تقریب رخصتی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابق ٹوئٹر) اور انسٹاگرام پر سابق کپتان شاہد آفریدی نے اپنی دوسری بیٹی انشا آفریدی اور داماد و ساتھی کھلاڑی شاہین شاہ آفریدی کے ہمراہ خوبصورت تصویر شیئر کی۔

مذکورہ تصویر کے ساتھ بوم بوم آفریدی نے اپنی پیاری بیٹی کے نام جذباتی پیغام بھی جاری کیا اور لکھا کہ ’آیا تھا گھر میں نور ابھی کل کی بات ہے، رخصت بھی ہو رہا ہے وہ آنکھوں کے سامنے، ڈوبا ہوا بھی ہے ترے بابا کا دل مگر، امید صبح نو اسے آئی ہے تھامنے‘، ساتھ ہی انہوں نے سرخ دل والا ایموجی بناکر اپنے جذبات کا اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں