81

نگراں وزیراعظم نے افسران کی مفت بجلی سہولت ختم کرنے سے روک دیا

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے سرکاری افسران کو مفت بجلی سہولت ختم کرنے سے روک دیا۔

ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ نے مفت بجلی کی سہولت فوری طور پر ختم کرنے کی سفارش کی تھی اور سرکاری افسران کو مفت بجلی کی سہولت کی جگہ رقم ادا کرنے کی تجویز دی تھی۔
وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو مفت بجلی پر پیش کی گئی رپورٹ میں اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ہر ماہ بچ جانے والے یونٹس اگلے مہینوں میں ایڈجسٹ کرنے کی نوازش تاحال جاری ہے، بیشتر ملازمین اور افسران مفت یونٹس پڑوسیوں کو فروخت کردیتے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ 10 تقسیم کار اور 4 جنریشن کمپنیوں کے افسران و ملازمین مفت بجلی حاصل کررہے ہیں، جن میں این ٹی ڈی سی اور واپڈا کے افسران اور ملازمین شامل ہیں۔

وزیراعظم کو پیش کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا کہ بل پرنٹ کرنےوالی کمپنی پی آئی ٹی سی کے افسران اور ملازمین مفت بجلی لینے والوں میں شامل ہیں۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ مجموعی طور پر 1 لاکھ 89 ہزار ملازمین اور افسران مفت بجلی استعمال کررہے ہیں، سرکاری افسران اور ملازمین کو ریٹائرمنٹ کے بعد بھی مفت بجلی کی سہولت حاصل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں