118

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی بل گیٹس سے ملاقات

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی نیویارک میں بل اینڈ ملینڈا گیٹس کے شریک چیئرمین بل گیٹس سے ملاقات ہوئی۔

وزیراعظم انوار الحق اور بل گیٹس کے درمیان پاکستان سے پولیو کے خاتمے، صنفی مساوات اور بچوں کی نشوونما سے متعلق امور پر تبادلہ خیال ہوا۔

اس موقع پر نگراں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان بھر سے پولیو وائرس کی منتقلی کی روک تھام کیلئے پر عزم ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ حفاظتی ٹیکے اور صحت کی دیگر ضروری خدمات لوگوں کو فراہم کی جارہی ہیں۔

بل گیٹس کا کہنا تھا کہ پاکستان سے پولیو کا مکمل خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے۔

بل گیٹس نے پولیو وائرس کی منتقلی روکنے اور خیبرپختونخوا میں ویکسی نیشن مہم جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں