88

شاہ محمود قریشی کی جوائنٹ بینک اکاؤنٹ کھلوانے کی درخواست پر ایف آئی اے سے جواب طلب

اسلام آباد کی آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت نے پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی جوائنٹ بینک اکاؤنٹ کھلوانے کی درخواست پر ایف آئی اے سے جواب طلب کر لیا۔

شاہ محمود قریشی کی جوائنٹ بینک اکاؤنٹ کے لیے بائیو میٹرک کی اجازت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے ایف آئی اے کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیا۔

وکیل صفائی علی بخاری نے عدالت کو بتایا کہ شاہ محمود قریشی کا ایک ہی بینک اکاؤنٹ ہے، وہ جیل میں ہیں، روز مرہ کے معاملات چلانے کے لیے جوائنٹ اکاؤنٹ کھلوانا ہے۔

انہوں نے عدالت کو بتایا کہ شاہ محمود قریشی کی بائیو میٹرک کے لیے بینک اسٹاف کو جیل جانا ہے، ان کا ایک ہی بیٹا ہے جو واحد کفیل ہے، سابق وفاقی وزیر کے ملازمین اور وکلاء کو تنخواہیں بھی دینی ہیں۔

وکیل صفائی علی بخاری نے عدالت کو بتایا کہ شاہ محمود قریشی بیٹی اور بیوی کے ساتھ جوائنٹ بینک اکاؤنٹ کھلوانا چاہتے ہیں۔

جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے ایف آئی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت میں وقفہ کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں