40

برطانیہ میں بیرسٹر امجد ملک سے حاجی عبدالغفار کی قیادت میں وفد کی ملاقات

سرپرست پاکستان مسلم لیگ (ن) برطانیہ اور صنم سویٹس کے مالک حاجی عبدالغفار نے اپنے بھائی حاجی عبدالجبار، حاجی محمود الحسن (نمبردار 95/6-R ساہیوال)، چوہدری محمد انور اور دیگر رفقاء پر مشتمل وفد کے ہمراہ صوبائی وزیر اور وائس چیئرمین اوورسیز پاکستانی کمیشن پنجاب بیرسٹر امجد ملک سے ان کے چیمبر میں ملاقات کی۔
وفد نے بیرسٹر امجد ملک کو حجِ بیت اللہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ملاقات کے دوران اوورسیز پاکستانیوں کو درپیش مسائل، اوورسیز پاکستانی کمیشن پنجاب کے دائرۂ کار، حکومت کی جانب سے فراہم کی جانے والی سہولیات اور تارکینِ وطن کی فلاح و بہبود سے متعلق مختلف امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر راچڈیل اور ساہیوال کے باہمی روابط، اوورسیز پاکستانیوں کے لیے پاسپورٹ، ویزا، نیکوپ اور دیگر سرکاری سہولیات سے متعلق اقدامات بھی زیرِ بحث آئے۔بیرسٹر امجد ملک نے کہا کہ حکومت اوورسیز پاکستانیوں کو مزید سہولیات کی فراہمی کے لیے مؤثر اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پراپرٹی پر ناجائز قبضوں سے متعلق شکایات کے فوری ازالے کے لیے قائم خصوصی عدالتوں کے دائرۂ کار کو پنجاب کے بعد دیگر صوبوں اور آزاد کشمیر تک بھی توسیع دینے پر کام جاری ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کی خدمات کے اعتراف میں انہیں ایوارڈز اور دیگر مراعات دینے کے لیے بھی اقدامات کر رہی ہے۔وفد نے راچڈیل سے پاکستانی نژاد فیصل رانا کے میئر منتخب ہونے اور بیرسٹر امجد ملک کی اوورسیز پاکستانی کمیشن پنجاب کے وائس چیئرمین مقرر ہونے پر خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا۔ اس موقع پر حاجی عبدالغفار نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کو جب بھی عوام نے خدمت کا موقع دیا، اوورسیز پاکستانیوں کے لیے اوورسیز پاکستانی کمیشن، اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن اور متعلقہ اداروں کو فعال بنایا گیا اور ان کے مسائل کے حل کو ترجیح دی گئی۔ملاقات کے اختتام پر بیرسٹر امجد ملک نے وفد کو اوورسیز پاکستانی کمیشن پنجاب کے دورے کی دعوت دی اور یادگاری طور پر اوورسیز پاکستانی کمیشن پنجاب کا اعزازی نشان بھی پیش کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں