116

لاہور ساندہ کے قبرستان میں قبروں سے بچوں کی لاشیں نکالنے والے ملزم گرفتار

لاہور کے علاقے ساندہ کے قبرستان میں قبروں سے بچوں کی لاشیں نکالنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم مانی اب تک 5 بچوں کی لاشیں قبروں سے نکال چکا ہے۔

پولیس نے بتایا ہے کہ ملزم ذہنی مریض معلوم ہوتا ہے، جس پر دفعہ 297 کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔

ابتدائی بیان میں ملزم نے کہا ہے کہ میں بچوں کی قبروں پر مٹی ڈالنے کے خلاف ہوں۔

پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملزم بچوں کی تدفین کے چند گھنٹے بعد قبر سے لاش نکال لیتا تھا اور ورثاء کو لاش نکالنے کی اطلاع بھی خود دیتا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں