ویب ڈیسک: پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے آئندہ انٹرا پارٹی انتخابات میں چیئرمین کے عہدے کے لیے بیرسٹر گوہر علی خان کو اپنا امیدوار منتخب کر لیا ہے۔ وہ سپریم کورٹ کے نامور وکیل اور سیاسی شخصیت ہیں۔
بیرسٹر گوہر خان، جن کا تعلق خیبر پختونخوا کے ضلع بونیر سے ہے، سپریم کورٹ آف پاکستان کے وکیل ہیں۔
انہوں نے Wolverhampton University, UK سے قانون میں گریجوایشن کیا اور واشنگٹن اسکول آف لاء، USA سے LL.M کی ڈگری حاصل کی۔
پی ٹی آئی میں شمولیت سے قبل ان کا تعلق پاکستان پیپلز پارٹی سے تھا۔ بیرسٹر گوہر علی خان نے 2008 کے عام انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر اپنے آبائی ضلع بونیر NA-28 (موجودہ NA-09) سے الیکشن لڑا تھا۔ تاہم، وہ یہ انتخاب تقریباً دو ہزار ووٹوں سے ہار گئے۔
آئندہ عام انتخابات میں قومی اسمبلی کی نشست NA-09 کی دوڑ میں وہ پی ٹی آئی کے ایک مضبوط امیدوار کے طور پر ابھرے ہیں۔