102

بیرسٹر گوہر بلا مقابلہ چیئرمین پی ٹی آئی ،عمر ایوب مرکزی جنرل سیکریٹری،اور یاسمین راشد پنجاب کی صدر منتخب

بیرسٹر گوہر بلا مقابلہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین منتخب ہو گئے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیف الیکشن کمشنر نیاز اللّٰہ نیازی نے کہا ہے کہ بیرسٹر گوہر خان بلا مقابلہ پی ٹی آئی کے چیئرمین منتخب ہو گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمر ایوب پی ٹی آئی کے بلا مقابلہ مرکزی جنرل سیکریٹری، علی امین گنڈاپور تحریک انصاف خیبر پختون خوا اور یاسمین راشد پنجاب کی صدر منتخب ہو گئی ہیں۔

نیاز اللّٰہ نیازی نے بتایا کہ بلوچستان سے منیر احمد بلوچ اور ان کا پورا پینل بلا مقابلہ منتخب ہو گیا جبکہ سندھ سے حلیم عادل شیخ تحریک انصاف کے بلا مقابلہ صدر منتخب ہوئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں