سابق وفاق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کسی بھی سیاسی پارٹی میں شمولیت کی تردید کردی۔
جیو نیوز سے گفتگو میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ وہ کسی بھی سیاسی پارٹی میں شامل نہیں ہو رہے۔
58 سالہ مفتاح اسماعیل، شہباز شریف کی وزارت عظمیٰ کے دوران 19 اپریل 2022 سے 27 ستمبر 2022ء کے دوران وزیر خزانہ رہے۔
وہ اس سے قبل 2018 میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی کابینہ کا بھی حصہ رہے اور 27 اپریل سے 31 مئی تک وزیر خزانہ رہے تھے۔