81

سوار محمد حسین شہیدنشان حیدرکا 52واں یومِ شہادت عقید ت و احترام سے منایا گیا

سوار محمد حسین شہید (نشان حیدر)کا 52 واں یومِ شہادت 10 دسمبر اتوار کو عقید ت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت ملک بھر کی مساجد میں سوار محمد حسین شہید کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی کی گئی۔ سوار محمد حسین 18 جون 1949 کو ڈھوک پیر بخش ضلع راولپنڈی میں پیدا ہوئے۔انہوں نے 3ستمبر 1966 کو پاکستان کی مسلح افواج میں شمولیت اختیار کی۔1971 کی پاک بھارت جنگ کے دوران شکر گڑھ سیکٹر پر سوار محمد حسین شہید نے بلا خوف و خطر اور بے مثال جرات کے ساتھ دشمن کو بھاری نقصان پہنچایا ا ور تن تنہا دشمن کے 16 ٹینک تباہ کئے اور دلیری کے ساتھ جام شہادت نوش کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں