99

دورانِ عدت نکاح کیس میں بانیٔ پی ٹی آئی عدالت طلب

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کے سینئر سول جج قدرت اللّٰہ نے دورانِ عدت نکاح کیس میں 18 دسمبر کو بانیٔ پی ٹی آئی کو عدالت طلب کرلیا۔

عدالت نے بشریٰ بی بی کی ایک روز کی حاضری سے استثنیٰ کو منظور کرلیا اور کہا ہے کہ وہ بطور ضمانت 50 ہزار روپے مالیت کے ذاتی مچلکے جمع کرائیں۔

عدالت کا کہنا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کی اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک پر حاضری یقینی نہیں ہوسکی، جیل سپرنٹنڈنٹ آئندہ سماعت پر بانیٔ پی ٹی آئی کی حاضری کو یقینی بنائیں۔

عدالت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ شکایت اور دیگر دستاویزات کی نقول فریقین کو فراہم کردی ہیں اور دورانِ عدت نکاح کے کیس کی آئندہ سماعت 18 دسمبر کو ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں