90

شہدائے سانحۂ اے پی ایس کے خاندانوں کے غم میں شریک ہیں: میاں عصمت رمضان

میاں عصمت رمضان چیف ایڈیٹر ٹیوٹر میڈیا گروپ نے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ سانحۂ اے پی ایس کے شہداء کے خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

آرمی پبلک اسکول پشاور کے شہداء کی نویں برسی پر اپنے پیغام میں انھوں نے کہا کہ آرمی پبلک اسکول کے شہداء اور ان کے والدین سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔ دہشت گردوں نے 9 سال پہلے آرمی پبلک اسکول پشاور میں سفاکیت کی بدترین مثال رقم کی۔
آج بھی سانحۂ آرمی پبلک اسکول یاد کر کے آنکھیں اشکبار ہو جاتی ہیں: قوم کے دل آج بھی سانحۂ آرمی پبلک اسکول کے شہداء کی یاد میں رنجیدہ ہیں، بزدل دہشت گردوں نے معصوم بچوں اور اساتذہ کو نشانہ بنا کر تاریخ کا سیاہ باب رقم کیا۔افواجِ پاکستان اور سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے مثال قربانیاں دی ہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ سانحۂ اے پی ایس کے شہداء نے پوری قوم اور اداروں کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں یکجا کیا، پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں متحد ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں