78

ملک میں عام انتخابات 8 فروری کو ہوں گے: آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے اوورسیز پاکستانی تاجروں کو یقین دہانی کرائی ہے کہ ملک میں عام انتخابات 8 فروری 2024ء کو ہوں گے۔

امریکا میں پاکستانی تاجروں کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں آرمی چیف نے جہاں بیرون ملک پاکستانیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کی ترغیب دی وہیں یہ یقین دہانی بھی کروائی کہ ملک میں عام انتخابات 8 فروری 2024ء کو ہوں گے۔

جنرل عاصم منیر کا 8 فروری کو ملک میں الیکشن سے متعلق یہ بیان سپریم کورٹ کے فیصلے سے چند گھنٹے قبل سامنے آیا تھا، عدالت عظمیٰ نے اپنے اس فیصلے میں لاہور ہائی کورٹ کا وہ فیصلہ کالعدم قرار دیا تھا جس کے باعث ملک میں الیکشن کا عمل مختصر وقت کے لیے متاثر ہوا، یہ معاملہ واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے میں رکھی گئی تقریب کے دوران ایک تاجر کی جانب سے اٹھایا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں