72

مزار قائد پر گارڈز تبدیلی کی پروقار تقریب، کاکول دستے نے فرائض سنبھال لیے

کراچی میں مزار قائد پر گارڈز تبدیلی کی پُروقار تقریب ہوئی، مزار قائد پر پاکستان ملٹری اکیڈمی (کاکول) کے دستے نے گارڈز کے فرائض سنبھال لیے ہیں۔

تقریب کے مہمان خصوصی میجر جنرل افتخار حسن چوہدری تھے۔

مہمان خصوصی میجر جنرل افتخار حسن چوہدری نے مزار پر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی۔

میجر جنرل افتخار حسن چوہدری نے مزار قائد پر مہمانوں کی کتاب میں تاثرات قلمبند کیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں