88

پنجاب میں دھند: 14 پرواز منسوخ، 3 متبادل ایئرپورٹس پر منتقل

پنجاب بھر میں دھند کا راج قائم ہے، خراب موسم کی صورتحال کے باعث آج بھی 14 پرواز منسوخ جبکہ 3 متبادل ایئرپورٹس پر منتقل کر دی گئی ہیں۔

سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق ملک کے مختلف ایئرپورٹس کی 18 پروازیں ری شیڈول کردی گئی ہیں۔

ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور اور سیالکوٹ ایئرپورٹس پر پروازوں کی لینڈنگ اور ٹیک آف میں دشواری کا سامنا ہے۔

جدہ سے لاہور آنے والی سعودی آیئر کی پرواز ایس وی 738 اسلام آباد اتاری گئی جبکہ لاہور سے جدہ کے لیے سعودی آیئر کی ایس وی 739 منسوخ کر دی گئی ہے۔

شارجہ سے سیالکوٹ آنے والی پی کے 210 اور دبئی پی کے 180 کو لاہور اور اسلام آباد میں لینڈ کروایا گیا۔

پی آئی اے کی لاہور سے کراچی کے لیے پی کے 303 ، لاہور اور کوئٹہ پی کے 321، 322 اور نجی آیئر کی لاہور سے کراچی کے لیے 2 پروازیں منسوخ کر دی گئی۔

منسوخ ہونے والی پروازوں میں اس کے علاوہ نجی آیئرلائن کی کراچی سے اسلام آباد کے لیے 4 پروازیں، پی آئی اے کی کراچی سے سکھر کے لیے پی کے 531 اور 532 ، کراچی سے کوئٹہ کے لیے پی کے 310 اور 311 بھی شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں