پنجاب کے ضلع ساہیوال کی تحصیل چیچہ وطنی کے گاؤں 5/14 ایل میں خاتون نے مبینہ طور پر اپنے 3 بچوں کو قتل کر کے زہر پی لیا۔
چیچہ وطنی پولیس کے مطابق 35 سال کی ملزمہ کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
پولیس نے بتایا ہے کہ قتل ہونے والے بچوں کی عمریں 2 سے 8 سال کے درمیان تھیں، اس حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔
پولیس نے یہ بھی بتایا ہے کہ واقعے کے وقت ملزمہ کا شوہر مویشیوں کے احاطے میں سو رہا تھا۔