پشاور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے عدلیہ کی نگرانی میں الیکشن کرانے کے لئے دائر درخواست خارج کردی ،پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کا کردار سب کے سامنے ہے وہ کس طرح پی ٹی آئی کے ورکرز کیخلاف ہونے والی کارروائیوں پر خاموش ہے ۔پی ٹی آئی نے عدلیہ کی نگرانی میں انتخابات کرانے کے لئے پشاور ہائیکورٹ میں رٹ دائر کی تھی جس کی سماعت چیف جسٹس محمد ابراہیم خان اور جسٹس شکیل احمد پر مشتمل دو رکنی بنچ نے 18 دسمبر کو کیس کی سماعت کی تھی اور فیصلہ محفوظ کیا تھا پشاورہائیکورٹ کے جسٹس شکیل احمد نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے تحریک انصاف کی درخواست خارج کردی ۔رٹ پی ٹی آئی کے وکیل معظم بٹ ایڈوکیٹ نے دائر کی تھی جس میں انہوں نے موقف اختیار کیا تھا کہ انتظامیہ سے لئے گئے ڈی آر اوز کی تعیناتی کو اس لیے چیلنج کیاہے ۔چیف الیکشن کمشنر کا کردار سب کے سامنے ہے وہ کس طرح پی ٹی آئی کے ورکرز کیخلاف ہونے والی کارروائیوں پر خاموش ہے ۔ سپریم کورٹ نے ایک فیصلے میں گورنر خیبرپختونخوا کو آئین توڑنے کا ذمہ دار بھی قراردیا ہے ۔
80