100

شدید قلت کے باوجودگھریلو صارفین کیلئے سدرن گیس کا نیا ٹیرف نافذ العمل

کراچی شہر میں سوئی گیس کی شدید قلت اور مختلف اوقات میں غیر فراہمی کے باوجود سوئی سدرن گیس کمپنی نے اوگرا کی ہدایت پر گھریلو صارفین کے ماہانہ نرخوں کا تخمینہ اور ادائیگی کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

نئے ٹیرف کا اطلاق نومبر سے نافذ العمل ہو گیا ہے۔ نئی پالیسی کے تحت گھریلو صارفین کو دو کیٹگریز میں تقسیم کیا گیا ہے ایک کیٹیگری نان پروٹیکٹڈ اور دوسری پروٹیکٹڈ ہیں۔

اس تقسیم کے تحت وہ گھریلو صارفین جنہوں نے چار ماہ کے دوران یعنی نومبر سے فروری تک اوسطا 91CM یا اس سے زیادہ گیس استعمال کی ہو وہ نان پروٹیکٹڈ کہلائے گا جبکہ 90 سے کم پروٹیکٹڈ کہلائے گا۔

علاوہ ازیں پروٹیکٹڈ کیٹگری کو ہر بل پر 400 روپے فکسڈ چارج ادا کرنا ہوگا۔ پروٹیکٹڈ صارف کا بل کم از کم 650 روپے اور زیادہ سے زیادہ 1350 روپے موصول ہوگا۔ نان پروٹیکٹڈ صارف کا کم از کم بل 1440 سے 87 ہزار یا اس سے زائد ہوگا۔

دونوں کیٹگریز کے بلوں میں 400 روپے میٹر رینٹ اور 18 فیصد جنرل سیلز ٹیکس شامل ہوگا چاہے صارف گیس استعمال کرے یا نہ کرے۔

نان پروٹیکٹڈ صارف کو 150CM پر کم از کم ایک ہزار روپے فکسڈ چارج یا زیادہ سے زیادہ دو ہزار ادا کرنا ہوگا۔ دونوں کیٹگریز میں گیس کے استعمال کے بڑھنےپر بل کی اوسطا رقم بڑھتی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں