94

ریاست مخالف سازش کے الزام میں علیمہ خان طلب

بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان کو 6 فروری کو ایف آئی اے نے طلب کرلیا۔

ایف آئی اے نے علیمہ خان کو انسدادِ دہشتگردی ونگ میں پیش ہونے کا نوٹس دیا ہے، ان پر ریاست مخالف نفرت انگیز مجرمانہ سازش کا الزام ہے۔

علیمہ خان کے خلاف وزارتِ داخلہ کے سیکشن افسر کی شکایت پر انکوائری درج کی گئی جبکہ دیگر پر بھی ریاست مخالف مجرمانہ سازش کی انکوائری کی جارہی ہے۔

علیمہ خان اور دیگر کے خلاف الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا کے ذریعے ریاستی اداروں کے خلاف نفرت پھیلانے کی انکوائری درج کی گئی ہے۔

علیمہ خان پر الزام ہے کہ انہوں نے مختلف ریاستی اداروں کو بدنام کرنے اور فوج اور عوام کو تقسیم کرنے کی سازش کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں