53

یوم یکجہتی کشمیر، دفترخارجہ سے ریلی کا آغاز

یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر دفتر خارجہ سے ریلی کا آغاز ہوگیا۔

ریلی کی قیادت سیکریٹری خارجہ سائرس سجاد قاضی اور ترجمان ممتاز زہرا بلوچ کر رہی ہیں۔

ریلی میں وفاقی وزراء مرتضیٰ سولنگی، جمال شاہ، انیق احمد اور فواد حسن فواد بھی شریک ہوئے ہیں۔

ریلی میں دفتر خارجہ کے ملازمین بڑی تعداد میں موجود ہیں، ملازمین نے پاکستان اور آزاد کشمیر کے پرچم تھام رکھے ہیں۔

یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے ترانے اور ملی نغمے بجائے جا رہے ہیں، ملازمین کشمیر کی آزادی اور یکجہتی کشمیر کے حوالے سے نعرے لگا رہے ہیں۔

یوم یکجہتی کشمیر: پارلیمنٹ کے باہر ایک منٹ کی خاموشی
یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔

کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر سائرن بجائے گئے۔

کشمیری حق خودارادیت کیلئے کوشاں ہیں: مرتضیٰ سولنگی
نگراں وزیرِ اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ کشمیری اپنے حق خودارادیت کے لیے کوشاں ہیں اور ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ 1947ء میں بھی کشمیر نے خودارادیت کا مطالبہ کیا تھا۔

مرتضیٰ سولنگی کا کہنا ہے کہ بھارت نے اس وقت بھی جبری الحاق کیا، اس کے خلاف کشمیر نے آواز اٹھائی۔

وزیرِ اطلاعات نے کہا کہ 1987ء کے نام نہاد الیکشن کے خلاف بھی آواز بلند کی، یہ چوتھی نسل ہے جو اس ظلم میں مبتلا ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ بھارت کشمیر کو قبرستان بنا کر یہ نہ سوچے کہ کشمیر میں امن قائم کر دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں