164

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا سمسٹر خزاں 2024کے داخلوں کا آغاز

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ریجنل کیمپس لاہور کے ریجنل ڈائریکٹر امان اللہ ملک کے بیان کے مطابق علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر خزاں 2024(فیز1)کے داخلے میں میٹرک، انٹرمیڈیٹ پروگرامز اور سرٹیفکیٹ کورسز میں داخلے جمع کروانے کی آخری تاریخ5ستمبر مقرر کی ہے۔ جبکہ پی۔ایچ ڈی،ایم فل،ایم ایس،ایم بی اے اور بی ایس پروگرامز میں آن لائن داخلہ جمع کروانے کی آخری تاریخ 20اگست ہے۔جاری طلباء اگلے سمسٹر کی کورس انرولمنٹ بذریعہ CMS آن لائن12ستمبر تک کر وا سکتے ہیں۔ مزید معلومات یونیورسٹی ویب سائٹ یا ریجنل آفس لاہورکے فون نمبر04299333578 پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔ ریجنل ڈائریکٹر نے اس حوالے سے کہا کہ طلبہ کو چاہیے کہ وہ جلد از جلد اوپن یونیورسٹی میں داخلے کے لیے اپنے فارم جمع کروائیں تاکہ داخلہ ممکن ہو سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں