200

سروائیکل کینسر خواتین میں ایک خطرناک بیماری ہے، لیکن اس سے بچاؤ ممکن ہے۔ڈی ایم ایس میاں میر ہسپتال عثمان غنی

لاہور عثمان غنی نے کہا ہے کہ اپنی بیٹیوں کا تحفظ، آپ کے ہاتھ میں ہے – آئیں، اپنی بیٹیوں کو یہ ویکسین لگوا کر ایک محفوظ اور صحت مند مستقبل دیں –
انھون نے کہا کہ سروائیکل کینسر خواتین میں ایک خطرناک بیماری ہے، لیکن اس سے بچاؤ ممکن ہے۔
حکومتِ پاکستان نے ملک بھر میں HPV ویکسینیشن مہم کا آغاز کر دیا ہے تاکہ ہماری بچیوں کو مستقبل میں اس بیماری سے محفوظ بنایا جا سکے۔

اس سوال پر کہ HPV ویکسین کیا ہے؟
جواب پر ان کا کہنا تھا کہ یہ ویکسین ایک ایسے وائرس (HPV – Human Papillomavirus) سے بچاتی ہے جو سروائیکل کینسر کی بڑی وجہ ہے۔
ویکسین جسم میں بیماری پیدا نہیں کرتی بلکہ مدافعتی نظام (immune system) کو مضبوط بنا کر وائرس کے خلاف اینٹی باڈیز تیار کرتی ہے، تاکہ اگر مستقبل میں وائرس حملہ کرے تو جسم فوراً اس سے لڑ سکے۔
یہ ویکسین 2006 سے دنیا بھر میں استعمال ہو رہی ہے۔
لاکھوں لڑکیوں کو دی جاچکی ہے اور اس کی افادیت اور حفاظت ثابت ہے۔
پاکستان میں 9 سے 14 سال کی بچیوں کو یہ ویکسین مفت دی جا رہی ہے۔
پنجاب بھر میں 15 سے 27 ستمبر 2025 تک یہ مہم جاری ہے۔
مزید معلومات کے لیے: ہیلپ لائن 1033 پر رابطہ کر سکتے ہیں-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں