39

کاہنہ سانحہ جاں بحق ہونے والے ہر بچے کے لواحقین کو 20،20 لاکھ روپے دیے جائیں گے

کاہنہ میں ایک ٹیوشن سنٹر کی چھت گرنے کے افسوسناک واقعے میں بچوں کے جاں بحق ہونے پر پنجاب حکومت نے متاثرہ خاندانوں کے لیے مالی امداد کا اعلان کر دیا ہے۔

پنجاب حکومت کے مطابق جاں بحق ہونے والے ہر بچے کے لواحقین کو 20،20 لاکھ روپے دیے جائیں گے جبکہ زخمی افراد کو 5،5 لاکھ روپے مالی معاونت فراہم کی جائے گی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر لاہور کو فوری طور پر ضروری اقدامات کی ہدایت جاری کی ہے۔ حکومت کی جانب سے متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن امداد فراہم کرنے کا یقین دلایا گیا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کی مشیر ذیشان ملک کے مطابق متاثرہ خاندانوں کو مالی امداد کی ادائیگی کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں اور امدادی عمل جلد شروع کیا جائے گا۔

حکام کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں تاکہ حادثے کی وجوہات معلوم کی جا سکیں اور مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام ممکن بنائی جا سکے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں