19

اسسٹنٹ کمشنر چوبارہ ذوالفقار صابر کا اراضی ریکارڈ سنٹر چوبارہ کا اچانک دورہ

اسسٹنٹ کمشنر چوبارہ ذوالفقار صابر نے اراضی ریکارڈ سنٹر چوبارہ کا اچانک دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے سائلین کو فراہم کی جانے والی سہولیات، عملے کی حاضری، صفائی ستھرائی اور مجموعی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔
اسسٹنٹ کمشنر نے موقع پر موجود شہریوں سے ملاقات کر کے انہیں فراہم کی جانے والی خدمات کے بارے میں دریافت کیا اور متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ تمام سائلین کے معاملات شفاف، بروقت اور خوش اسلوبی سے نمٹائے جائیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ عوام کو بہترین سہولیات کی فراہمی حکومتِ پنجاب کی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں