6

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی لاہور اور یونس ایمرے انسٹیٹیوٹ کے اشتراک سے ترکی زبان سمر کیمپ 2026 کی اختتامی تقریب

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ریجنل کیمپس لاہور اور یونس ایمرے انسٹیٹیوٹ پاکستان کے باہمی تعاون سے منعقدہ ترکی زبان سمر کیمپ 2026 کی اختتامی تقریب آج ریجنل کیمپس لاہور میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں طلبہ، والدین، اساتذہ اور معزز مہمانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

تقریب میں مسٹر مہمت ایمن شیمشیک، قونصل جنرل جمہوریہ ترکیہ لاہور، مسٹر ایرن میاس اوغلو، کنٹری ڈائریکٹر یونس ایمرے انسٹیٹیوٹ پاکستان، ڈاکٹر زاہد مجید، ڈائریکٹر اوورسیز پاکستانیز اینڈ انٹرنیشنل کولیبریشنز، علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی، اور ڈاکٹر عظمیٰ طارق، ڈپٹی ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ریجنل کیمپس لاہور نے شرکت کی۔

اپنے استقبالیہ کلمات میں ڈاکٹر عظمیٰ طارق نے مہمانوں، والدین اور طلبہ کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی طلبہ کی علمی، ثقافتی اور شخصی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے ایسے بامقصد پروگراموں کے انعقاد کو جاری رکھے گی۔ انہوں نے اس کامیاب اشتراک پر یونس ایمرے انسٹیٹیوٹ پاکستان کا خصوصی شکریہ بھی ادا کیا۔

مسٹر ایرن میاس اوغلو نے اپنے خطاب میں پاکستان اور ترکیہ کے مابین مضبوط برادرانہ تعلقات کو سراہتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل کو زبان اور ثقافت کے ذریعے قریب لانا یونس ایمرے انسٹیٹیوٹ کا اہم مشن ہے۔ انہوں نے سمر کیمپ میں طلبہ کی بھرپور دلچسپی اور فعال شرکت کو خوش آئند قرار دیا۔

قونصل جنرل ترکیہ، مسٹر مہمت ایمن شیمشیک نے کہا کہ تعلیمی اور ثقافتی تبادلے دونوں ممالک کے درمیان دوستی اور باہمی تعاون کو مزید مضبوط بناتے ہیں اور نوجوانوں کے لیے نئے مواقع پیدا کرتے ہیں۔ انہوں نے اس کامیاب پروگرام کے انعقاد پر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اور یونس ایمرے انسٹیٹیوٹ کی کاوشوں کو سراہا۔

اختتامی کلمات میں ڈاکٹر زاہد مجید نے کہا کہ اس نوعیت کی بین الاقوامی تعلیمی اور ثقافتی سرگرمیاں طلبہ کی شخصیت سازی، عالمی شعور کے فروغ اور مختلف ثقافتوں کے درمیان باہمی احترام کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی مستقبل میں بھی بین الاقوامی اداروں کے ساتھ ایسے مفید اور بامقصد پروگراموں کے انعقاد کے لیے پرعزم ہے۔

سمر کیمپ کے دوران طلبہ کو ترکی زبان، ایبرو آرٹ، تیر اندازی، منگالا اور دیگر ثقافتی سرگرمیوں میں حصہ لینے کا موقع ملا۔ اختتامی تقریب میں کامیاب شرکاء میں اسناد تقسیم کی گئیں جبکہ طلبہ نے مختلف ثقافتی پرفارمنس پیش کرکے حاضرین سے بھرپور داد وصول کی۔

تقریب کے اختتام پر والدین اور شرکاء نے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اور یونس ایمرے انسٹیٹیوٹ پاکستان کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ مستقبل میں بھی ایسے تعلیمی و ثقافتی پروگرام منعقد کیے جاتے رہیں گے تاکہ نوجوان نسل بین الاقوامی ثقافتوں اور زبانوں سے مزید آگاہی حاصل کر سکے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں