ڈی آئی جی محمد احسن یونس کو گاڑیوں سے متعلق جرائم کی روک تھام میں شاندار کارکردگی پر “2026 IACP لیڈرشپ ایوارڈ” کے لیے منتخب
پنجاب پولیس اور پاکستان کے لیے ایک بڑا اعزاز، جہاں انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف چیفس آف پولیس (IACP) نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی (PSCA) کے منیجنگ ڈائریکٹر ڈی آئی جی محمد احسن یونس کو گاڑیوں سے متعلق جرائم کی روک تھام میں شاندار کارکردگی پر “2026 IACP لیڈرشپ ایوارڈ” کے لیے منتخب کر لیا ہے۔
IACP کے صدر ڈیوڈ بی راؤش نے ڈی آئی جی احسن یونس کو بھیجے گئے تہنیتی خط میں پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی اور پنجاب پولیس لاہور کے اس اقدام کو دنیا بھر کی پولیسنگ کے لیے قیادت کی ایک بہترین مثال قرار دیا ہے۔
یہ باوقار ایوارڈ 27 اکتوبر 2026 کو اورلینڈو، فلوریڈا (امریکہ) میں منعقد ہونے والی سالانہ عالمی کانفرنس کی اختتامی تقریب میں دیا جائے گا، جس کے تحت عالمی ادارے کی جانب سے وفد کو مفت رہائش، کانفرنس رجسٹریشن اور ایک سال کی اعزازی رکنیت جیسی خصوصی مراعات بھی دی جائیں گی۔
37