78

آئی سی سی چیمپینز ٹرافی، ٹیموں کی آمد شروع، پنجاب پولیس کے سکیورٹی انتظامات مکمل – آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ آئی سی سی چیمپینز ٹرافی، ٹیموں کی آمد شروع، پنجاب پولیس کے سکیورٹی انتظامات مکمل ہو گئے ہیں-

ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں، آفیشلز، شائقین کرکٹ کو بھرپور سکیورٹی فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں، پرامن اور محفوظ ماحول میں میچز کا انعقاد یقینی بنائیں گے-
پاکستان کرکٹ بورڈ، ضلعی انتظامیہ، سکیورٹی ایجنسیز سمیت تمام اداروں سے کوارڈینیشن مکمل ہے،
لاہور، راولپنڈی میں میچز کے دوران مجموعی طور پر 12 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار سکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے،

18 سینئر افسران، 54 ڈی ایس پیز، 135 انسپکٹرز، 1200 اپر سبارڈینیٹس ڈیوٹی پر مامور ہونگے،

10556 کانسٹیبلز، 200 سے زائد خواتین پولیس اہلکار بھی سکیورٹی و چیکنگ پر مامور ہونگی،

لاہور میں میچز کے دوران 08 ہزار افسران و اہلکار سکیورٹی ڈیوٹی سر انجام دیں گے، ترجمان

12 سینئر افسران، 39 ڈی ایس پیز، 86 انسپکٹرز، 700 اپر سبارڈینیٹس ڈیوٹی پر مامور ہونگے،

6673 کانسٹیبلز، 129 لیڈی کانسٹیبلز بھی سکیورٹی و چیکنگ ڈیوٹیز سر انجام دیں گی،

راولپنڈی میں میچز کے دوران 05 ہزار سے زائد افسران و اہلکار سکیورٹی فرائض انجام دیں گے،

06 سینئر افسران، 15 ڈی ایس پیز، 50 انسپکٹرز، 500 اپر سبارڈینیٹس سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور ہونگے،پولیس

04 ہزار کانسٹیبلز، 100 سے زائد خواتین اہلکار بھی سکیورٹی و چیکنگ ڈیوٹی سرانجام دیں گی،

صوبائی دارالحکومت میں تین میچز 22، 26 فروری اور 05 مارچ کو کھیلے جائیں گے،

راولپنڈی میں تین میچز 24، 25، 27 فروری کو کھیلے جائیں گے،

کھلاڑیوں کی رہائش گاہ، روٹس، سٹیڈیمز کے اطراف سرچ، سویپ، کومبنگ اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز جاری ہیں،

میچز کے دوران سکیورٹی ہائی الرٹ، ٹریفک کی روانی برقرار رکھی جائے،

سیف سٹیز اتھارٹی کیمروں کی مدد سے سٹیڈیمز، ہوٹلز اور ٹیموں کے روٹ کی مانیٹرنگ یقینی بنائی جائے،

ٹریفک کا بلاتعطل بہاؤ، مناسب پارکنگ یقینی بنانے کیلئے اضافی ٹریفک وارڈنز تعینات کیے جائیں،

ڈولفن سکواڈ، پولیس ریسپانس یونٹ، ایلیٹ فورس ٹیمیں میچز کے دوران موثر پٹرولنگ یقینی بنائیں گی،

سٹیڈیمز سمیت اردگرد کی بلند عمارات پر پولیس سنائیپرز تعینات کیے جائیں،

سٹیڈیمز کے داخلی خارجی راستوں، انٹری گیٹس پر تعینات عملہ شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئے،

شہریوں کی آگاہی، ٹریفک روانی برقرار رکھنے کیلئے متعلقہ اضلاع قبل از میچز ٹریفک ایڈوائزری جاری کریں،

شائقین کرکٹ محفوظ ماحول میں میچز سے لطف اندوز ہونے کے لئے پنجاب پولیس کی ہدایات پر عمل کریں،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں