241

آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن کاسکولزاگست تک بند رکھنے کے فیصلے کو مسترد کر دیا۔کاشف مرزا

لاہور(ٹیوٹرپاکستان) آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن کاسکولزاگست تک بند رکھنے کے فیصلے کو مسترد کر دیا۔
ملک بھرتعلیمی آئینی حقوق کے جائزمطالبات کیلیے پرامن احتجاج کا اعلان اورلائحہ عمل CEC میٹینگ میں مشاورت سے طے کریں گے !
کاشف مرزا نے کہا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان،آرمی چیف،وزیر اعظم،وزرااعلی،گورنرز سےاپیل کی کہ SOPs کے تحت دیگر شعبہ جات کی طرح سکولز بھی کھولے جائیں۔پرائیویٹ سکولز فیڈریشن نےعالمی معیار کے SOPs تیار اورجاری کر دیے ہیں-
نجی سکولز،پیف وپیماکا معاشی قتل کیا جارہا ہے۔تعلیمی اداروں کی بندش سے50%تعلیمی ادارے مکمل بنداور10لاکھ لوگ بے روزگار ہوجائینگے۔
2.5کروڑ پاکستانی بچےپہلے ہی اپنے آئینی حق سے محروم ہیں۔مزید 5کروڑطلباکےتعلیمی نقصان کاازالہ ناممکن ہے۔کل7.5 کروڑ پاکستانی بچوں کوآئینی تعلیمی حق سے محروم کردیاگیا،جن میں50 فیصد سے زائد تعداد لڑکیوں کی ہے۔تعلیم ہر بچے کاآئینی حق اور 25-A ریاست کا آئینی فریضہ ہے:
امیروں کی اولاد گھر میں ٹیوٹر اورعام انسان کا بچہ تعلیم سے محروم کیوں؟آن لائن تعلیم اورتعلیم گھر ٹی وی اک فلاپ ڈرامہ!
کرونا سے شدیدمتاثرممالک میں تعلیمی ادارے کھلےہیں، چین کےصوبےووہان، برازیل، سپین، انگلینڈ،انڈیا، ایران، بنگلہ دیش،سری لنکا سمیت امریکہ، روس، ڈنمارک،فرانس،سوئٹزرلینڈ، آسٹریا، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ،جرمنی،جاپان، کوریا، سعودی عرب،اسرائیل،ہانگ کانگ وغیرہ شامل ہیں،تو پاکستانی بچےتعلیم سے محروم کیوں-
سکولز کی ٹائمنگ صبح 7 تا10اور2شفٹ میں سماجی فاصلے کو برقرار رکھ کے کلاسز جاری رکھی جا سکتی ہیں:کاشف مرزا
ٹیچرز تنخواہیں اور90فیصد اسکولزعمارتیں کے کرائے فکسُ ہیں۔بند سکولز کو بھی اوسط شرح بنیاد پریوٹیلیٹی بلز کی ادائیگی ہے۔وزیراعظم ٹیچرز کیلیے ’’تعلیمی ریلیف پیکیج‘‘کااعلان کریں-
بورڈ امتحانات منسوخ کرنے کی بجائےامتحانات سماجی فاصلے برقرار رکھ کرکیے جائیں۔بورڈز فیس کی مد میں 45لاکھ طلباسےوصول شدہ25ارب روپے واپس کریں –
حکومت غیرآئینی اقدامات بند کرے۔فیسوں کے حوالےسے حکومت سندھ اورپنجاب کا فیس میں 20فی صد کمی کا نوٹیفیکیشن وآرڈیننس آئین کےآرٹیکل 18,8،5,4,3, 25(1)،37اور38 سےمتصادم،امتیازی وغیر قانونی ہے-
انسانیت کے جذبہ اور ملک بھرکے مستحق طلبا کے لیے کرونا ایجوکیشنل ریلیف فنڈقائم کیا،وزیر اعظم پاکستان و وزراءاعلی کوملک بھر کے2لاکھ پرائیویٹ سکولزآئسولیشن سینٹرز اور قرنطینہ سنٹرزاور 15 لاکھ ٹیچرز بطوروالیئنٹیرز پیشکش بھی کی گئی:کاشف مرزا
خودکشی کرنے والےٹیچر کی موت اور پنجاب بھر کی تعلیمی بدانتظامی کا ذمےداروزیر تعلیم پنجاب مراد راس سمیت دیگر تعلیم دشمن وزراتعلیم کوفوری بر طرف کیا جائے- چیف جسٹس پاکستان،آرمی چیف اور وزیراعظم سے داد رسی کی اپیل-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں