175

اداروں میں شفافیت اور استحکام کو یقینی بنایا جا رہا ہے،وزیرِ اعظم کی ایمانداری پر کوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا: چوہدری سرور

لاہور(ٹیوٹرپاکستان) پنجاب کے گورنر چوہدری محمد سرور کہتے ہیں کہ وزیرِ اعظم عمران خان کی ایمانداری پر کوئی بھی انگلی نہیں اٹھا سکتا۔

گورنر ہاؤس لاہور میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے مختلف وفود نے ملاقاتیں کیں، اس موقع پر گورنر پنجاب نے کہا کہ اداروں میں شفافیت اور استحکام کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومتی پالیسیوں کا محور غریب طبقے کی فلاح و بہبود ہے۔

چوہدری محمد سرور نے کہا کہ تعمیرات کے شعبے میں حکومت نے ملکی تاریخ کا بہترین پیکیج دیا ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ 8 لاکھ بھارتی فوج نے مقبوضہ وادی میں 80 لاکھ کشمیری عوام کا محاصرہ کر رکھا ہے۔

گورنر پنجاب کا یہ بھی کہنا ہے کہ مظلوم کشمیری پوچھ رہے ہیں کہ کہاں ہیں اقوامِ متحدہ؟ کہاں ہے او آئی سی؟

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں