سپریم کورٹ میں ارشد شریف قتل کے ازخود نوٹس کیس کی سماعت 5 جنوری کو ہوگی۔
رپورٹس کے مطابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ کیس کی سماعت کرے گا۔
لارجر بینچ 5 جنوری کو دن ایک بجے کیس کی سماعت کرے گا، اس سلسلے میں رجسٹرار سپریم کورٹ نے فریقین کو نوٹس بھی جاری کردیے ہیں۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے اسپیشل جے آئی ٹی سے ارشد شریف قتل کی پیشرفت رپورٹ طلب کر رکھی ہے۔
63