اسلام آباد ہائی کورٹ نے لطیف کھوسہ اور بشریٰ بی بی کی آڈیو کے فارنزک کا حکم دے دیا۔
لطیف کھوسہ اور بشریٰ بی بی کی آڈیو لیک کیس کی سماعت کے موقع پر عدالت نے ایف آئی اے کو آڈیو کے فارنزک کا حکم دیا۔
عدالت کا کہنا ہے کہ تحقیقات کی جائیں کہ سب سے پہلے آڈیو کہاں سے جاری ہوئی۔
جسٹس بابر ستار نے درخواست کی کاپی ڈی جی آئی ایس آئی کو بھجوانے کا بھی حکم دیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے کہا گیا کہ ڈی جی آئی ایس آئی بھی رپورٹ دیں کہ آڈیو کس نے ریلیز کی۔