224

اشتہارات میں کمیشن لینے کا الزام وڈیو سامنے آ گیی، اجمل وزیر مشیر اطلاعات کے عہدے سے فارغ،کامران بنگش کو مشیر اطلاعات کی اضافی ذمہ داری

اشتہارات میں کمیشن لینے کے الزام میں اجمل وزیر کو مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا کے عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ معاون خصوصی کامران بنگش کو مشیر اطلاعات کی اضافی ذمہ داری مل گئی۔

اجمل وزیر اور اشتہارات کی کمپنی کے مالک کے درمیان گفتگو ہوئی جس میں جی ایس ٹی اور ٹیکسز میں چھوٹ سے متعلق بات چیت کی گئی۔ مالک کمپنی نے کہا جی ایس ٹی کتنا ہوتا ہے ؟ ہر صوبے کا جی ایس ٹی الگ ہوتا ہے ؟ جس پر اجمل وزیر نے کہا آپ نے اس دن کہا کہ 2 فیصد ٹیکس کٹے گا۔

مالک کمپنی نے کہا اشتہارات کا پورا میڈیا پلان بنایا ہوا ہے، 2 نہیں سر 10 فیصد دوں گا، جی ایس ٹی نہیں کٹے گا تو میں زیادہ دوں گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں