لاہور(ٹیوٹرپاکستان) عثمان بزدار نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک درست سمت کی جانب رواں دواں ہے۔ اللہ تعالیٰ نے خدمت خلق کا جو موقع عطا کیا ہے، اسے عبادت سمجھ کر نبھارہے ہیں۔۔
حکومت کی انسداد کورونا کی پالیسی کامیاب رہی ہے –
سٹیک ہولڈرز کی مشاور ت کے بعد سمارٹ لاک ڈاؤن کو ختم کیا ہے –
شہریوں کو احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہیے –
ماسک پہننے کی پابندی اور سماجی فاصلے بدستوربرقرار رکھنے سے صورتحال مزید بہتر ہو گی-
پاکستان نے کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے لئے بروقت فیصلے کر کے نمایاں کامیابی حاصل کی ہے –
اس کا کریڈٹ وزیر اعظم عمران خان اور ان کی ویژنری حکمت عملی کو جاتا ہے –
موجودہ حکومت نے کورونا کے خلاف بھی کامیابی حاصل کی اور عام آدمی کی معاشی مشکلات کا بھی احساس کیا-
اپوزیشن صرف پوائنٹ سکورنگ میں لگی رہی –
اپوزیشن رہنماؤں کی کورونا پر منفی سیاست بری طرح ناکام رہی –
216