58

الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف پی ٹی آئی کا پشاور ہائی کورٹ سے رجوع کا فیصلہ مؤخر

لمحہ با لمحہقومی خبریںبین الاقوامی خبریںتجارتی خبریںکھیلوں کی خبریںانٹرٹینمنٹصحتدلچسپ و عجیبخاص رپورٹ
فائل فوٹو
فائل فوٹو
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف پشاور ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ مؤخر کردیا۔

پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ انہیں الیکشن کمیشن سے ابھی تک فیصلے کی مصدقہ کاپی نہیں ملی ہے، پارٹی کو خدشہ ہے کہ مصدقہ کاپی نہ ہونے کی صورت میں درخواست مسترد ہوسکتی ہے۔

کیس کب اور کہاں دائر کرنا ہے اس معاملے پر ایڈووکیٹ حامد خان، بیرسٹر علی ظفر اور بیرسٹر گوہر خان میں مشاورت جاری ہے۔

پی ٹی آئی سے ’’بلا‘‘ واپس، تحریک انصاف نے اپنے انتخابات پارٹی آئین کے مطابق نہیں کرائے، الیکشن کمیشن کا فیصلہ

واضح رہے کہ گزشتہ روز الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن کالعدم قرار دیتے ہوئے بلے کا انتخابی نشان واپس لے لیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں