امارات کا تحفہ ،ملکی تاریخ میں پہلی بار لاہور میں مصنوعی بارش برسانے کا کامیاب تجربہ کیا گیا ،وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ عرب امارات کی ٹیم نے 15کلومیٹر رقبہ پر شاہدرہ اور مرید کے میں بادل برسائے ،ہمارا ایک روپیہ خرچ نہیں ہوا، پہلے مشن میں صبح کلائوڈ سیڈنگ کیلئے48فائرفلیئر کیے گئے،دوسرا مشن کچھ دیر بعد شروع کیا گیا،نتیجہ آج رات تک واضح ہو گا ، پوری ٹیم 15روز سے بارش برسانے کیلئے پاکستان میں بیٹھی تھی،سموگ کم ہوگی،اس تحفہ پر صدر UAEکے شکر گزار ہیں ،لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اعلی محسن نقوی نے کہا کہ لاہور میں مصنوعی بارش کا تجربہ کامیاب رہا، نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے مبارک باد دی ہے،انہوں نے کہا کہ گزشتہ صبح لاہور آلودہ ترین شہر تھا،

ملک کی تاریخ میں آج پہلی بار مصنوعی بارش کی گئی،انہوں نے کہا کہ مصنوعی بارش کے لیے ہم نے کوئی خصوصی خرچہ نہیں کیا، سموگ کے خاتمے کے لیے اگر خرچہ کرنا بھی پڑتا تو میں دریغ نہ کرتا،انہوں نے کہا کہ لاہور میں اکثر مقامات پر بارش ہو گئی ہے، لاہور کے تقریباً 10 علاقوں میں ہلکی پھلکی بارش ہوئی، 10 سے 15 کلو میٹر کے علاقے میں اس بارش کو پلان کیا گیا ہے،محسن نقوی نے کہا کہ مصنوعی بارش میں یو اے ای نے سپورٹ کیا، یو اے ای کی ٹیم یہاں موجود تھی، وفاقی حکومت مصنوعی بارش کے منصوبے پر کام کر رہی تھی، مصنوعی بارش کا تجربہ ہمارے لیے بہت ضروری تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ اسموگ ٹاورز بھی جلد انسٹال ہو جائیں گے، مصنوعی بارش کا تجربہ نیا ہے اس کے اثرات پر نظر رکھے ہوئے ہیں، ہم نے لانگ ٹرم اور شارٹ ٹرم دونوں چیزوں کو مدِ نظر رکھا، ہمیں مصنوعی بارش کے بعد کے نتائج کا انتظار ہے، آج رات تک مصنوعی بارش کے نتائج آ جائیں گے۔محسن نقوی نے یہ بھی کہا کہ کلاؤڈ سیڈنگ کےپہلے مشن میں شاہدرہ اور مریدکے کی طرف بادل برسائے گئے، مصنوعی بارش کے لیے ہمارا ایک روپیہ بھی نہیں لگا، 10، 12 دن سے بادل نہیں تھے یو اے ای حکومت کی وجہ سے ہم مصنوعی بارش کر سکے، یو اے ای حکومت کی جانب سے بارش بطور تحفہ برسائی گئی۔شاہدرہ اور مریدکے اطراف بارش ہوئی ہے کیونکہ وہاں مطلوبہ بادل اور ہوا موجودتھی۔الحمداللہ مصنوعی بارش برسانے میں ہمارا ایک روپیہ بھی نہیں لگا ، جیسے ہی ہمیں تھوڑے سے بادل نظر آئے،ہم نے مشن شروع کر دیا۔ آج صبح بھی لاہور ایئرانڈیکس کے مطابق دنیا کا آلودہ ترین شہر تھا۔ مصنوعی بارش کا تجربہ کرنا کوئی آسان نہیں تھا، وفاقی حکومت اور اداروں نے بھی بھرپور معاونت کی۔ واسا اور ایل ڈبلیو ایم سی دونوں ہائی الرٹ ہے۔ محکمہ ماحولیات اور یو اے ای کی پوری ٹیم نے ملکر مصنوعی بارش کا تجربہ کامیاب کیا ، وفاقی حکومت مصنوعی بارش کی ٹیکنالوجی پر کام کررہی ہے، انشاء اللہ آنے والے وقت میں مصنوعی بارش کے حوالے سے مزید کامیابی حاصل ہوگی۔ متحدہ عرب امارات میں ہر سال متعدد بار مصنوعی بارش کا انتظام کیا جاتا ہے۔ہم نے لاہور کے 15کلومیٹر طول عرض پر مصنوعی بارش کی کامیاب مشق کی ہے ،متحدہ عرب امارات کی ٹیم اور جہاز کئی دنوں سے یہی موجود ہے ۔امید ہے مصنوعی بارش سے ایئرکوالٹی انڈیکس نیچے آئے گا۔ ہم مصنوعی بارش کی مہارت حاصل کرنے کے بعد دیگر صوبوں سے بھی شیئر کریں گے۔ مصنوعی بارش پر 35کروڑ روپے لگانے والی بات سراسر غلط بیانی ہے۔ سوائے پانی کے چھڑکاؤ کے حکومت پنجا ب نے کوئی خرچہ نہیں کیا رات تک پتا چل جائے گا کہ کتنی بارش ہوئی ہے اور اس کے کیا اثرات ہیں۔ اگر مصنوعی بارش سے صحت خراب ہوتی تو دنیا میں کوئی ملک نہ کرتا۔ میرے سمیت سب کہتے تھے کہ فصلوں کی باقیات کی وجہ سے سموگ ہے، اب تو فصلوں کی باقیات نہیں ہے تو سموگ کیوں ہے۔ ہمیں سموگ پیدا کرنے والے عوامل کی سٹڈی کرنی پڑے گی۔ سموگ کے تدارت کے لئے جامع تحقیق کی ضرورت ہے۔ انشاء اللہ اگلی حکومت اچھی ریسرچ کے ساتھ سموگ کے تدارکے کئے اچھے فیصلے کرے گی،علاوہ ازیںوزیراعلیٰ پنجاب نے خصوصی اجلاس کے دورانمزار اقبال سے متصل شاعر مشرق سے منسوب تاریخی اشیاء کا میوزیم بنانے منظوری دی بادشاہی مسجد کے بیرونی احاطے میں علامہ اقبال سے منسوب میوزیم قائم کیا جائے گا ۔وزیراعلیٰ نے شاعرمشرق کے میوزیم کے قیام کیلئے فوری اقدامات کا حکم دے دیا اور مزار اقبال کے بیرونی احاطے میں بہترین ٹائلیں لگانے اور مزار اقبال کے لئے اعلی ترین ریڈ سینڈ سٹون اورسپر وائٹ ماربل مہیا کرنے کا حکم بھی دیا۔اجلاس میں بادشاہی مسجد کے حجروں کواصل حالت میں بحال کرنے پر اتفاق کیاگیا ،وزیراعلیٰ نے شب کے پچھلے پہرچلڈرن ہسپتال،جنرل ہسپتال،خدمت مرکز اوربند روڈ کے دورے کیے۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے لگاتارساڑھے چار گھنٹے زیر تکمیل پراجیکٹس اورسروسز کا جائزہ لیا چلڈرن ہسپتال میں بائیو گیس پائپ کی انڈرگراؤنڈ فٹنگ کی ہدایت کی۔ جنرل ہسپتال میں اپ گریڈیشن کے معیار کا جائزہ لیا۔ وہاں سے فوراً لبرٹی خدمت مرکز پہنچ گئے اورموجود شہریوں سے صورتحال دریافت کی۔لبرٹی خدمت مرکز میں پہلے کی نسبت شہریوں کے رش میں واضح کمی دیکھی گئی۔ لبرٹی خدمت مرکز سے بند روڈ کنٹرولڈ ایکسس پراجیکٹ کا جائزہ لینے پہنچ۔بند روڈ کنٹرولڈ ایکسس پراجیکٹ کے سائٹ آفس پر ڈی جی ایل ڈی اے نے بریفنگ دی ۔وزیراعلیٰ نے سگیاں پر داخلی اورخارجی ریمپ بنانے کا حکم دیااور فوری طورپر پلان طلب کرلیا ہےوزیراعلیٰ نے آرمی پبلک سکول پشاور کے شہداء کی برسی پر پیغام میں کہا کہ 16 دسمبر کا دن آرمی پبلک سکول کے شہداء کی عظیم قربانیوں کی یاد ہمیشہ تازہ کرتا رہے گا۔