وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پنجاب بھر میں آٹے کی دستیابی مقرر کردہ قیمت پر یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ہدایت کی ہے کہ آٹےکی مقرر کردہ قیمت پر فروخت یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں اور مارکیٹ میں آٹے کی سپلائی کوبھی بہتر بنایا جائے۔
عثمان بزدار نے اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عوام کو حکومتی نرخ پر آٹے کی دستیابی میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کروں گا۔
انہوں نے کہا کہ آٹا ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف بلا تفریق کارروائی عمل میں لائی جائے۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ ذخیرہ اندوز مافیا کو عوام کا استحصال نہیں کرنے دوں گا، پنجاب میں گندم کے وافر اسٹاک موجود ہیں۔