لاہور(ٹیوٹرپاکستان) صوبائی وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس کی چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو مس سارہ احمد سے اہم ملاقات
ملاقات ایل جی ایس سکول لاہور میں پیش آنے والے ہراسانی کے واقعات کے حوالے سے منعقد کی گئی –

ڈاکٹر مراد راس نے کہا کہ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب اور چائلد پروٹیکشن بیورو طلباء کی تعلیمی اداروں میں ہراسگی کے واقعات کے خاتمے کے لئے مل کر کام کریں گے-
ملاقات میں طلباء کی ہراسگی جیسے سنگین واقعات کو روکنے کے حوالے سے باہمی لائحہ عمل پر گفتگو ہوئی-
سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے تعلیمی اداروں میں ہراسگی کے واقعات روکنے کے لیے قانون سازی کی جا رہی ہے –
طلباء کو ہراساں کرنے والوں کے خلاف پرائیویٹ سکول ایکٹ اور ٹیچرز لائسنسگ ایکٹ میں ترامیم شامل کی جا رہی ہیں –
قانون سازی کے حوالے سے کام جلد مکمل کر لیا جائے گا-