75

ایم کیو ایم میں شامل ہوں یا نہیں؟ پی ایس پی کا آج جنرل ورکرز اجلاس طلب

سابق ناظم کراچی مصطفیٰ کمال کی پاک سر زمین پارٹی (پی ایس پی) نے آج جنرل ورکرز اجلاس طلب کر لیا۔
پی ایس پی کے ذرائع کے مطابق جنرل ورکرز اجلاس آج شام 7 بجے پاکستان ہاؤس میں ہو گا۔
ذرائع پی ایس پی کا کہنا ہے کہ اجلاس میں ایم کیو ایم کے احتجاج میں شرکت اور اس میں شمولیت کے حوالے سے کارکنوں سے رائے لیے جانے کا امکان ہے۔
گزشتہ روز ایم کیو ایم پاکستان کا وفد پاک سر زمین پارٹی کے مرکز پاکستان ہاؤس آیا تھا۔
وفد نے سربراہ پی ایس پی مصطفیٰ کمال کو 9 جنوری کے احتجاج میں شرکت اور پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی تھی۔
ملاقات کے بعد خالد مقبول صدیقی کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا تھا کہ احتجاج میں شرکت کی دعوت ملی ہے مثبت جواب دیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں رہنے والے تمام لوگ متاثر ہو رہے ہیں، کراچی بدحالی کی طرف جائے گا تو ملک ترقی نہیں کر سکتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں