وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ ان کے ساتھ ایک طبی مسئلہ تھا جس کا علاج کیا گیا۔
وفاقی وزیر نے اپنی طبیعت کی ناسازی کے حوالے سے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں بتایا۔
To all my friends. With reference to rumours floating around: I had a medical problem, it has been treated and I am fine. Thank you for your concern
— Shafqat Mahmood (@Shafqat_Mahmood) August 24, 2021
انہوں نے لکھا کہ ’میرے تمام دوستوں، سوشل میڈیا پر زیرگردش افواہوں پر میں یہی کہوں گا کہ مجھے ایک طبی مسئلہ تھا ، اس کا علاج کیا گیا ہے اور میں ٹھیک ہوں۔‘
وزیر تعلیم نے فکرمندی کا اظہار کرنے والوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔
واضح رہے کہ کورونا کی تشخیص کے بعد 2 جون کو وزیر تعلیم اس وائرس سے صحتیاب ہوگئے تھے ۔