عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کا ایک وفد سینئر سیاستدان، پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر حاجی غلام احمد بلور کی قیادت میں آج برصغیر کے عہد ساز اداکار دلیپ کمار (یوسف خان) کے آبائی گھر پہنچا۔
اس موقع پر وفد کے اراکین نے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔
واضح رہے کہ بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار دلیپ کمار کا گزشتہ روز ممبئی کے ہندوجا اسپتال میں 98 برس کی عمر میں انتقال ہوگیا تھا۔
دلیپ کمار کو ممبئی کے علاقے سانتا کروز میں واقع جوہو قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔