پاک فوج کی جانب سے نشانِ حیدر یافتہ میجر طفیل محمد شہید کو ان کے 62 ویں یومِ شہادت کے موقع پر خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے سربراہ میجر جنرل بابر افتخار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں کہا ہے کہ میجر طفیل محمد شہید کی جرأت اور بہادری کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔
Tribute to bravery and resilience of Major Tufail Mohammad Shaheed Nishan – E – Haider. Despite being mortally wounded during combat, he completed the mission and embraced martyrdom setting a noble precedence of valour and determination.#OurMartyrsOurHeroes
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) August 7, 2020
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ شدید زخمی ہونے کے باوجود میجر طفیل محمد نے مشن مکمل کیا اور رتبۂ شہادت پر سرفراز ہوئے۔
پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار کا یہ بھی کہنا ہے کہ میجر طفیل محمد شہید نے جرأت اور عزم کی عظیم مثال قائم کی۔